کویت اردو نیوز،11اگست: پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کی خوشی میں مسافروں کو خوشخبری دیتے ہوئے پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر قومی ایئر لائن نے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اور اس فیصلے کا اطلاق 14 اگست کے ٹکٹوں پر ہو گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے رعایتی ٹکٹ فوری طور پر بھی جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست والے دن سفر کرنے کے لیے مؤثر ہوں گے۔