کویت اردو نیوز،11اگست: خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد کے تحت اسلامی کانفرنس کا انعقاد 13 اور 14 اگست (26 ، 27 محرم) کو ہوگا جس میں 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیان کرام اور اسلامی محققین شریک ہوں گے۔
اس دو روزہ کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے جن میں شرکا وسطیت، غلو، رواداری اور باہم برداشت کے علاوہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شرکا کا تعلق مختلف ممالک کی اسلامی وزارتوں کے علاوہ مکاتب فکر اور دار الافتا کے علاوہ یونیورسٹیز سے ہوگا۔
کانفرنس کے ذریعہ دنیا کا اسلام کی وسطیت اور اعتدال کا پیغام دیا جائے گا اس کے علاوہ مسلم امہ کے درمیان الفت و محبت اور یکجہتی کے تعلق کو فروغ دیا جائے گا۔
کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے علما اور مفتیان کے علاوہ مکاتب فکر اور محققین کے درمیان ربط قائم کرنا ہے۔