کویت اردو نیوز،14اگست: صحت عامہ کی وزارت (MOPH) کو مصر میں پیدا ہونے والے برانڈ سنابیل کی فروزن بھنڈی "زیرو” میں کیڑوں کے انفیکشن کے امکان کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی، جس پر متعلقہ حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اس معاملہ کی جانچ کی۔
تاہم وزارت نے تصدیق کی کہ بھنڈی کا یہ برانڈ قطر میں درآمد نہیں کیا جاتا، لہذا قطر کے رہائشی بلا کسی خوف یا اندیشہ کے اس سبزی کا استعمال کرسکتے ہیں۔
مزید احتیاطی تدابیر کے لیے، وزارت کے انسپکٹرز نے مصر سے منجمد بھنڈی کے نمونے حاصل کیے اور ان کا سینٹرل فوڈ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کیا، جہاں وہ کسی بھی کیڑے کے انفیکشن سے پاک پائے گئے۔
وزارت صحت نے مذکورہ ملک سے بھنڈی کی ترسیل کے لیے احتیاطی نمونے لینے کے لیے ایک سرکلر بھی جاری کیا