کویت اردو نیوز،14اگست: سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا۔
شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 1-2 سے شکست دے دی۔
فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولز کیے۔
النصر نے پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
میچ میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکر کے باعث کرسٹیانو رونالڈو کو باہر بھی جانا پڑا تاہم فی الحال ان کی انجری کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔
Related posts:
عمان: کیا آپ پر فیملی یا دوستوں کو ایئرپورٹ چھوڑنے پر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے؟ وزارت کی وضاحت
برج خلیفہ انسانی تخیل اور سائنسی علوم کے ملاپ کا حسین امتزاج
سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھولنےکی تیاریاں شروع
عمرہ زائرین کےلیے نئی ہدایات جاری
مسجد الحرام میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 500 اہلکار تعینات
متحدہ عرب امارات میں اگلے 3 مہینوں میں کمپنیاں 14 اقسام کی آسامیاں بھرتی کریں گی
قطر میں ممنوعہ انسٹنٹ نوڈلز درآمد نہیں کیے جا رہے: وزارت صحت
دبئی: پریمیم گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تقریبا 50 ملین درہم میں فروخت ہوگئیں