کویت اردو نیوز،15اگست: ایکسپو 2023 دوحہ کی میزبانی کے لیے قومی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل محمد علی الخوری نے الریان ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ایکسپو 2023 دوحہ کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایپلی کیشن کے ذریعے زائرین کے لیے "حیا” کارڈ کو فعال کر دیا گیا ہے۔
الخوری نے وضاحت کی کہ شائقین کے لیے ‘حیا’ کارڈ جو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے دوران نافذ تھا، ان زائرین کے لیے دوبارہ ایکٹیو کیا جائے گا جو قطر میں ایکسپو 2023 دوحہ کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے داخل ہونا چاہتے ہیں۔
حیا کارڈ کو فعال کرنے کے لیے کئی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا، جن کا اعلان جلد کیا جائے گا، اور قطر کے دورے سے قبل ان کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
اسکے علاوہ قطر اسٹارز لیگ اور ایکسپو 2023 دوحہ آرگنائزنگ کمیٹی نے بھی ایک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد قطر اسٹارز لیگ کا نام بدل کر ایکسپو اسٹارز لیگ رکھا گیا ہے۔
قطر اس وقت ایکسپو کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک چلے گی۔