کویت اردو نیوز 07 ستمبر: کویت ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کا بے ترتیب ٹیسٹ کئے پر متعدد افراد میں کورونا انفیکشن کا انکشاف کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے مجاز حکام نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں کمرشل پروازوں کی بحالی کے بعد سے متعدد کورونا وائرس کے انفیکشن کی نگرانی کی گئی ہے اس کے باوجود تمام آنے والے مسافروں کو پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے باوجود ان میں کورونا انفیکشن ثابت ہوئے ہیں۔
روزنامہ الرائ کے باخبر ذرائع نے روزنامہ کو انکشاف کیا کہ "متعدد ممالک سے آنے والے افراد میں رینڈم (بے ترتیب) ٹیسٹ کے ذریعے انفیکشن کا پتہ چلا ہے۔ یاد رہے کہ بیرون ممالک سے آنے والی ہر پرواز میں سے مسافروں کی کل تعداد میں سے 10 فیصد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تیل کے شعبہ میں متعدد آسامیاں خالی
ذرائع نے بیرون ملک لیبارٹریوں کے ذریعہ جاری کردہ پی سی آر سرٹیفکیٹ پر اس سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کی نشاندہی کی ہے۔