کویت اردو نیوز 16 اگست 2023: ایک یمنی شخص نے عدن کے دار سعد ضلع میں کل منگل کی شام ایک سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی کے ساتھ دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔ واقعے کا محرک ان کے درمیان خاندانی تنازعات تھے۔
سکیورٹی ذرائع نے 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کی موت کی تصدیق کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جھگڑے رہتے تھے۔
کچھ عرصہ قبل بیوی ناراض ہوکر چلی گئی، اس کے بعد شوہر نے اصرار کر کے اسے عوامی مقام پر ملنے پر آمادہ کیا۔
ایک یمنی شخص نے عدن کے دار سعد ضلع میں کل منگل کی شام ایک سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی کے ساتھ دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔ واقعے کا محرک ان کے درمیان خاندانی تنازعات تھے۔ pic.twitter.com/VdWln8nNhG
— Kuwait Urdu News (@KuwaitUrduNews) August 16, 2023
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں پہلے بیوی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن شوہر نے تعاقب کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
اسی دوران کچھ لوگوں نے اسے بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی کوشش کی، لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے بم سے خود کو اور بیوی کو اڑا دیا