کویت اردو نیوز،17اگست: پاک فوج نے گزشتہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے K2 بیس کیمپ پر سب سے بڑا قومی پرچم لہرا کر شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔
پرچم کشائی کی یہ شاندار تقریب 14 اگست 2023 کو پاکستان کی آزادی کے 76 سال پورے ہونے کی خوشی میں منعقد کی گئی تھی، اس پرچم کی لمبائی حیرت انگیز طور پر 150 فٹ تھی۔
یہ ایکٹ پاک فوج کے بہادر شہداء اور ہر اس شخص کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے بہادری سے ملک اور خاص طور پر غداروں سے سیاچن کے محاذ پر حفاظت کی۔
پاکستان کے کئی حصوں بشمول سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے شرکاء نے اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش کی۔
مارتھا، ایک ہسپانوی کوہ پیما جو کہ نو افراد کی ٹیم میں شامل ہیں، انہوں نے اس کارنامے کو عالمی سطح پر وسعت دلوائی۔
غیر ملکی کوہ پیما نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو اپنی مخلصانہ مبارکباد کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابی کی اہمیت میں اضافہ کیا۔