کویت اردو نیوز،22اگست: مدینہ منورہ کے شیخ اسماعیل جو ایک شامی باشندے ہیں وہ گزشتہ چار دہائیوں سے، مدینہ کے حجاج کرام کی انمول طریقے سے خدمت فراہم کر رہے ہیں۔
شیخ اسماعیل کے مہربان اعمال یا خدمات میں حاجیوں کو مفت کھجور دینا، چائے اور کافی فراہم کرنا شامل ہے، وہ ہر آنیوالے زائر کو مفت چائے پیش کرتے ہیں، انہوں نے اس مقصد کیلئے تیار ڈسپوزبل کپس رکھے ہوئے ہیں اور وہ ان کپس میں گرما گرم چائے یا کافی انکو سرو کرتے ہیں۔
شیخ اسماعیل یہ نیک عمل گزشتہ 40 برسوں سے مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، انکی کوشش ہے کہ رضائے الہی کی خاطر حاجیوں یا عمرہ زائرین کی یہ خدمت کرسکیں۔
مزید برآں، وہ کبھی کبھار زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی اپنی دلی خدمت کے طور پر پیش کرتا ہے تاکہ انکو یاد رہے۔