کویت اردو نیوز، 23اگست: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توافق بن فوزان الربیہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ویزہ ملے گا۔
کراچی میں میڈیا بریفنگ میں سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ حرمین شریفین کے زائرین کو بہترین سہولتیں فرائم کی جائیں گی جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے سیاحتی اور تجارتی تعلقات سے بہتری آئے گی۔
سعودی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک میں سفری سہولت میں بہتری کیلئے سی اےاے حکام کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، جسمیں ائیرلائنزکی بہتری کیلئے ایوی ایشن حکام مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کریں گے۔
ڈاکٹر توافق بن فوزان الربیہ نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے مزید ایئرپورٹ پر سے آغاز سے امیگریشن اور سفری سہولت میں بہتری ملےگی۔
پاکستان سے گزشتہ سال 16لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے تاہم آئندہ حج میں پروازوں میں اضافے کیلئے ایئرلائنز سے بات چیت جاری ہے۔