کویت اردو نیوز،24اگست: کابل میں طالبان نے یونیورسٹی اسکالرشپ کیلئے دبئی جانے والی 100 افغان طالبات کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
مذکورہ افغان طالبات کو متحدہ عرب امارات کے بزنس گروپ نے اسپانسر کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ کے بانی چیئرمین خلف احمدالحبطور نے کہا کہ مذکورہ 100 افغان طالبات کیلئے طیارے میں سفر کیلئے پیشگی ادائیگی بھی کردی گئی تھی۔
I am unable to express the disappointment I feel now as The Afghan female students, whom I had provided an educational scholarship in collaboration with the @uniofdubai presented by Dr. Eesa Al Bastaki @ebastaki, were unfortunately unable to reach #DubaiAirport this morning to… pic.twitter.com/gJK9dB2yTf
— Khalaf Ahmad Al Habtoor (@KhalafAlHabtoor) August 23, 2023
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت نے تعلیم کیلئے باہر جانے والی افغان لڑکیوں کو بھی پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
خلف احمدالحبطور نے کہا کہ ہم نے یہاں افغان لڑکیوں کیلئے یہاں رہائش، تعلیم، محفوظ نقل و حرکت کا انتظام کیا تھا، تاہم، طالبان انتظامیہ نے ابھی خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے