کویت اردو نیوز،24اگست: پاکستان سکول نے گزشتہ روز شام 6 بجے اپنے عیسیٰ ٹاؤن کیمپس، جناح ہال میں 76 واں یوم آزادی منایا جس میں والدین اور طلباء کی بڑی تعداد، معزز ممبران بورڈ آف مینجمنٹ، پاکستان سکول، اور کمیونٹی کے بہت سے معززین نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی عزت مآب جناب شیخ ساجد مہمان خصوصی تھے جبکہ اس شاندار تقریب میں محترم جناب فرید ابراہیم یوسف اور جناب رانا رشید بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔
تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چیئرمین بورڈ ممبران، پرنسپل، والدین اور طلباء نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بحرین اور پاکستان دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب سمیع الرحمن نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال اور شکریہ ادا کیا اور دنیا کے کونے کونے میں تمام پاکستانیوں کی حب الوطنی اور قربانیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کی سلامتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے نہایت خلوص سے دعا کی۔