کویت اردو نیوز،25اگست: سعودی سول ایوی ایشن نے مسافروں کے حقوق سے متعلق نیا لائحہ عمل جاری کر دیا۔
فضائی مسافروں کو سامان گم ہونے پر 6568 ریال (5 لاکھ روپے سے زائد) تک رقم ادا کی جائے گی۔ یہ نیا سسٹم 20 نومبر 2023ء سے مؤثر ہو گا۔
نئی سٹرٹیجی کیمطابق پرواز میں 6 گھنٹے سے زیادہ تاخیر پر مسافر کو 750 ریال نقد دینا ہوں گے، ان کے کھانے پینے، رہنے اور آمد و رفت کے انتظامات بھی فضائی کمپنی کے ذمہ ہوں گے۔
پرواز منسوخ کرنے کی صورت میں ٹکٹ کی رقم کا 150 فیصد معاوضہ دینا ہوگا، معاوضے کی شرح مسافر کو پرواز کی منسوخی کی اطلاع کے وقت کے لحاظ سے مقرر ہو گی۔
مسافر کو طیارے پر نہ لیجانے پر ٹکٹ کی رقم اور 200 فیصد، طیارے میں کیٹیگری کم کرنے پر بھی 200 فیصد تک معاوضہ دینا ہو گا، بغیر شیڈول اسٹیشن کرنے پر فی اسٹیشن 500 ریال معاوضہ مسافر کا حق ہو گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ائیرلائن کمپنی کی جانب سے معذور مسافر کو طیارے پر سوار ہونے سے منع کرنے پر ٹکٹ کی قیمت کا 200 فیصد اور معذور مسافر کو ویل چیئر فراہم نہ کرنے پر بھی 500 ریال معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔
سامان لیٹ ملنے پر بھی مسافر کو معاوضہ دیا جائے گا، پہلے دن کا معاوضہ 740 پھر دوسرے روز سے ہر دن کے لحاظ سے تاخیر پر 300 ریال معاوضہ ہو گا، معاوضے کی انتہائی حد 6568 ریال ہوگی۔
رن وے پر آتے جاتے وقت پرواز میں 3 گھنٹے سے زیادہ تاخیر پر مسافر کو پرواز کی منسوخی کے ضوابط کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا