کویت اردو نیوز،28اگست: بحرین میں ایک مریض ہسپتال میں علاج کروانے کے بعد اسی ہسپتال کی ایمبولینس لے کر فرار ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
رپورٹس کیمطابق 23 سالہ نوجوان بحرین کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھا تاہم 4 دن قبل، اس نے رات ہسپتال سے فرار ہونے کا پلان بنایا۔
مبینہ طور پر مریض کے پاس ہسپتال میں اخراجات کیلیے پیسے ختم ہو گئے تھے، جسکی وجہ سے اس نے رات کی تاریکی میں ایمبولینس چرائی اور اسے لے کر فرار ہوگیا۔
موقع پر موجود ایک شہری ملزم کے فرار ہونے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر گیا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔
شرطة العاصمة بمملكة البحرين تلقي القبض على شخص إثر قيامه بسرقة سيارة اسعاف من المستشفى التي كان يتلقى العلاج فيها وجار اتخاذ الاجراءات القانونية اللازمة واحالته للنيابة العامة. pic.twitter.com/p994G7iXcX
— أبو طلال الحمراني (@al7mrany) August 23, 2023
ہسپتال انتظامیہ کی شکایت پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہی ہے۔ ملزم ایمبولینس کے غیر مجاز استعمال کیلیے سرکار کو جوابدہ ہے۔