کویت اردو نیوز،30اگست: سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین پر مسجد نبوی میں سامان لے جانے پر پابندی عائد کردی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں زائرین کے سامان کی حفاظت کے لیے پانچ ضوابط کی پابندی کی جائے گی۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ زائرین اپنا سامان مسجد نبوی کے اندر نہیں لے جائینگے بلکہ انہیں باہر امانت گھر میں جمع کرائیں گے۔
وزارت حج کا کہنا ہے کہ بڑے سائز کے بیگ مسجد نبوی کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے اور ایسا کچھ بھاری بھرکم سامان بھی مسجد نبوی کے صحنوں میں نہیں لایا جاسکتا ہے اور نہ امانت گھر میں انہیں رکھا جاسکتا ہے۔
وزارت کے مطابق زائرین کی سہولت کے لیے بیرونی صحن میں ’امانت گھر‘بنائے گئے ہیں جہاں سمال سائز بیگز ہی رکھے کرائے جاسکتے ہیں۔