کویت اردو نیوز 30 اگست 2023: ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 10 ستمبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنے والے ہیں۔
یہ دورہ تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے اس کے بعد وہ سرکاری دورے پر ہندوستان روانہ ہوں گے۔
ستمبر 2022 میں جاری ہونے والے ایک شاہی فرمان میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انہیں ملک کا وزیراعظم اور شہزادہ خالد کو وزیر دفاع مقرر کیا تھا
خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے سعودی عرب میں اہم تبدیلیوں کی نگرانی کی ہے۔ انہوں نے معیشت کو متنوع بنانے، تیل پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کی قیادت کی جبکہ خواتین کو مملکت میں گاڑی چلانے کا حق دینے اور معاشرے میں مذہبی علماء کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے جیسی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
سابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے اپریل میں سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے دوران انہیں شاہی محل میں سعودی وزیر اعظم سے ملاقات کا موقع ملا۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔