کویت اردو نیوز،31اگست: سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو روکنے والے پاکستانی کو ہی گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، سویڈن میں پولیس نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی رہی ہے اور ایسے گھناونے اقدام کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔
سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی، پاکستانی شہری روکنے کیلئے آگے بڑھے تو پولیس نے گھناؤنے اقدامات کیخلاف شور مچانے پر اسے ہی پکڑلیا۔
پاکستانی شہری ملک شہزاد ملک نے رو رو کر پولیس اور ملعون شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کرو لیکن پولیس نے پاکستانی شہری ملک کی ایک نہ سنی۔
سوئیڈش پولیس نے پاکستانی شہری کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر علاقے سے دور لے جاکر رہا کردیا۔
شہزاد ملک کے ساتھ رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کر سکتی ہے, کیونکہ انہوں نے پولیس کی جانب سے لگائی گئی باڑ کو کراس کر کے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
شہزاد ملک نے بتایا کہ پولیس نے جب انہیں حراست میں لیا تو ان کی مکمل تلاشی لے گئی، ایک گھنٹے تک انہیں حراست میں رکھا گیا، ان کے پرس، جوتے اور کپڑوں کی بھی تلاشی لی گئی.
پولیس نے شہزاد ملک سے پوچھا کہ ان کے پاس کون سی شہریت ہے، انہوں نے جب اپنی سویڈش شہریت بتائی تو انہیں کہا گیا کہ وہ اپنا سویڈش کارڈ بھی ہمارے سامنے شو کریں، پولیس نے سویڈش شہریت کارڈ کی تصویر بھی لی.
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستانی شخص سے برداشت نہ ہوا#AajNews #Sweden #HolyQuran pic.twitter.com/fOQGDTj659
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) August 28, 2023
پولیس نے اس کے بعد شہزاد ملک کو چھوڑ دیا تاہم انہیں کہا کہ وہ ان سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔
پولیس اگر شہزاد ملک کے خلاف مقدمہ درج کرتی ہے تو انہیں گرفتاری اور جرمانہ دونوں ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈش حکام قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں
دوسری جانب سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔