کویت اردو نیوز،1ستمبر:روس میں اسلامی بینکنگ سسٹم کے حوالے سے تاریخی قدم اٹھا لیا گیا، اور اس نئے سسٹم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
اسلامی بینکنگ سسٹم پر عمل درآمد کرنے پر مسلم برادری نے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اسلامی بینکاری سے متعلقہ قانون پر 4 اگست کو دستخط کیے تھے۔
روس میں کچھ اسلامی مالیاتی ادارے پہلے سے کام کر رہے تھے لیکن اب پہلی بار اسلامی بینکنگ کا سرکاری سطح پر آغاز کردیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر اسلامی بینکاری مسلم اکثریتی علاقوں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں شروع کی جائے گی اور کامیاب ثابت ہونے پر پورے ملک میں متعارف کرادیا جائے گا۔
Related posts:
مریض کی دیرینہ خواہش ؛ ڈاکٹرز نے انگلیاں کاٹ دیں
اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ کے امام کے گھر کو منہدم کرنے کی تیاری
روس کو بڑا دھچکا
میوزیم میں انوکھی چوریاں ، چور کیسے پکڑا گیا ؟
فوجی طاقت کی عالمی رینکنگ جاری ، ٹاپ ٹین میں کون کون شامل ؟
جرمنی کی ایک ائیرلائن کے سی ای او سٹاف کو درپش چیلنجز جاننے کیلئے کیبن کریو کا حصہ بن بیٹھے
امریکہ: محمد رضوان کی سڑک پر نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل
آن لائن کام کرنے والوں کے لیے فیملی کے ساتھ جاپان جانے کا موقع