کویت اردو نیوز،2ستمبر: یونان میں ایک ایسا جزیرہ بھی موجود ہے جہاں گاڑیاں چلانے پر مکمل پابندی لگی ہوئی ہے۔
دنیا میں ایک ایسا علاقہ بھی موجود ہے جہاں فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کے علاوہ عام گاڑیوں کے چلانے پر مکمل پابندی لگی ہے۔ یہ علاقہ یونان کا ایک خوبصورت جزیرہ “ہائیڈرا” ہے۔
خوبصورت جزیرے میں گاڑیوں کے شور اور آلودگی کے باعث انتظامیہ نے گاڑیاں چلانے پر مکمل پابندی لگا دی اور اب وہاں لوگ سفر کے لیے گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں۔
جزیرہ ہائیڈرا میں کاروں پر مکمل پابندی عائد کر کے اسے قانونی حیثیت بھی دے دی گئی ہے۔
ڈھائی ہزار آبادی والے اس جزیرے کے سمندری راستے پر پہنچتے ہی آپ کو گاڑیوں کی جگہ گھوڑے، گدھے اور خچر دکھائی دیں گے جو واحد ٹرانسپورٹ ہیں۔ مقامی افراد بھی اپنی ضرورت کے لیے گھوڑوں کا استعمال کرتے ہیں۔
سیاحوں کے مطابق یہ ایک ایسی جگہ ہے جو آپ کو جدید دور سے نکال کر ماضی میں لے جاتی ہے، یہاں کے افراد گاڑیوں سے چھٹکارا پانے کے بعد بہت ہی پرسکون اور خوش ہیں