کویت اردو نیوز،4ستمبر:
انڈونیشیا کی حکومت نے غیرملکی انوسٹرز کو راغب کرنے کے لیے ’گولڈن ویزا‘ متعارف کرادیا ہے، اس اسکیم میں 5 سے 10سال تک کا ریزیڈنشل پرمٹ بھی دیا جارہا ہے۔
انڈونیشیا نے بھی اپنی ملکی معیشت کو فروغ دینے کیلیے غیرملکی انفرادی اور کارپوریٹ انوسٹرز کو راغب کرنے کے لیے گولڈن ویزا اسکیم متعارف کروا دی ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن سلمی کریم نے بیان میں کہا کہ گولڈن ویزا کے تحت غیر ملکیوں کو 5سے 10سال کی توسیعی مدت کے لیے ریزیڈنشل پرمٹ بھی دیا جارہا ہے۔
پانچ سالہ ویزا کے لیے انفرادی انوسٹرز کو $2.5 ملین مالیت کی کمپنی قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ 10 سالہ ویزا کے لیے 5ملین ڈالر انوسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ کارپوریٹ انوسٹرز کو ڈائریکٹرز اور کمشنرز کے لیے پانچ سالہ ویزا حاصل کرنے کے لیے $25 ملین کی انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں 10 سالہ ویزا حاصل کرنے کے لیے دوگنا، یا 50 ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
سلمی کریم نے مزید کہا کہ ایک بار انڈونیشیا پہنچنے پر گولڈن ویزا ہولڈرز کو پرمٹ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں رہتی