کویت اردو نیوز،4ستمبر: متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی مشن کی تکمیل اور 6 ماہ خلا میں گزارنے کے بعد یو اے ای کے پہلے خلا باز بن گئے ہیں اور اب اپنا مشن مکمل کرکے واپس زمین پر پہنچ گئے ہیں۔
یو اے ای سمیت 6 ممالک کے خلا بازوں پر مشتمل کیپسول فلوریڈا کے سمندر پر لینڈ ہوا۔
خلا بازوں کی واپسی کا عمل اتوار کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوا اور اسپیس ایکس ڈریگن نے ناسا کا خلائی اسٹیشن چھوڑنے کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب فلوریڈا کے سمندر میں لینڈ کیا۔
اماراتی خلاباز سلطان النیادی کو زمین پر اترنے کے بعد متحدہ عرب امارات واپسی سے قبل کئی دنوں تک امریکہ میں ہی طبی جانچ اور مختلف تشخیص سے گزرنا پڑے گا۔
ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ، رکوسموس آندرے فیڈیایف اور امارات کے خلاباز سلطان النیادی پر مشتمل خلائی عملہ 2 مارچ کو فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: اماراتی خلاباز سلطان النیادی کی 6 ماہ بعد زمین پر واپسی
اس خلائی سفر کے دوران سلطان النیادی نے خلا سے کئی دلچسپ تصاویر بھیجیں جن میں مکہ مکرمہ اور منیٰ، سمندری طوفان بپر جوائے، اسلام آباد، سب سے بلند چوٹی و دیگر کئی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔