کویت اردو نیوز،8ستمبر: انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی خبروں پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔
لیجنڈری اداکار نے ایکس (ٹویٹر) پر ایک مختصر سی پوسٹ ڈالی جس سے انکے رحجان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں ’بھارت ماتا کی جے‘ لکھتے ہوئے ساتھ ہی ترنگا اور نارنجی جھنڈے کی ایموجی ڈالی ہے۔
T 4759 – 🇮🇳 भारत माता की जय 🚩
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) September 5, 2023
پوسٹ سامنے آتے ہیں اداکار کے فینز کا ہجوم امڈ آیا اور اب تک لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں نے اسے پسند اور ری ٹویٹ بھی کیا ہے۔
ملک کے نام کو تبدیل کرنے بحث اس وقت شروع ہوئی جب جی 20 کے عشائیہ کارڈ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوا جس میں ’انڈین صدر‘ کے بجائے ’بھارتی صدر‘ لکھا ہوا ہے