کویت اردو نیوز 14 ستمبر: اقامہ لگوانے میں سستی ہرگز نہ کریں ورنہ بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
وبائی مرض ‘کورونا’ کے پھیلنے کے بعد جس طریقہ سے کویت کے تمام اداروں نے احسن طریقے سے عوام الناس اور مقیموں کو بلاتفریق سہولیات مہیا کیں یہ قابلِ تحسین ہیں، جو مقیم مختلف وجوہات کی بنا پر کویت میں اقامہ نہ لگنے کی وجہ سے پریشان تھے ان سب کو غرامات (جرمانوں) سے بچنے کیلئے 3 ماہ کی تمدید آٹومیٹک یعنی جوازات جائے بغیر دے دی گئی تھی (جسے اقامہ مؤقتہ 14 نمبر کہا جاتا ہے) یاد رہے کے ان لوگوں میں وہ مقیم ہیں جنکے اقامے 31/8/2020 کو ختم ہورہے تھے صرف ان کو ہی تمدید دی گئی ہے۔
جبکہ جنکے اقامے 1/9/2020کے بعد ختم ہوئے ہیں ان کو ابھی تک وزارہ داخلیہ نے آٹومیٹک تمدید نہیں دی لہذا آگاہ کیا جاتا ہے کہ جو اقامے ابھی تک تجدید نہیں کروا سکے ان کے مندوب کو متعلقہ جوازات میں جاکے وجوہات بتا کر تمدید لگوا لینی چاہیے تاکہ غرامہ سے بچ سکیں۔
آگاہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اکثر لوگ آٹومیٹک تمدید کا انتظار کر رہے ہیں اور غرامہ دن بدن بڑھتا جائے گا۔
بشکریہ: محمد رضا منور علی محمد لطیف