کویت اردو نیوز،9ستمبر: قطر کی وزارت داخلہ (MoI) نے اعلان کیا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ انفورسمنٹ نے قطر بھر میں غیر قانونی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ متعدد عرب شہری ملک کے اندر منشیات کی تشہیر، خرید و فروخت میں ملوث پائے گئے جو "جغرافیائی محل وقوع” یا جیوگرافک لوکیشن کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مقامات پر انکو تقسیم کرنے کیلئے خصوص پوائنٹس پر چھوڑ آتے اور اس جگہ کی لوکیشن اپنے کلائنٹ سے شیئر کرتے، جہاں سے وہ انہیں بذریعہ لوکیشن/میپ پہنچ کر بآسانی اٹھا لیتا ۔
سرچ آپریشن اور تفتیش کے دوران ان کی رہائش گاہوں سے 100,000 سے زائد کیپٹاگون گولیاں برآمد ہونے پر ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔
گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پراسیکیوشن آفس بھیج دیا گیا