کویت اردو نیوز 11 ستمبر 2023: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کویت کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ اور فون کے استعمال سے متعلق خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کردی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "جب گاڑی چلانے والے تیز رفتاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ٹریفک کیمروں سے لی گئی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے انہیں پکڑا جاتا ہے جو کہ اسپیڈ کیمروں اور چوراہوں پر نصب ریڈ لائٹ کیمروں کے ذریعے ممکن ہوتا ہے اور انہی سے گاڑی چلانے والوں کی سیٹ بیلٹ کے استعمال اور موبائل فون استعمال نہ کرنے کے عزم کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
اگر تیز رفتاری یا سرخ بتی چلانے کی خلاف ورزی کے حوالے کے علاوہ اوپر بیان کی گئی ان دونوں خلاف ورزیوں میں سے کسی ایک کی بھی تصدیق ہو جاتی ہے، تو اس خلاف ورزی کے لیے ایک حوالہ (مخالفہ) بھی جاری کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے تمام حوالوں کو الیکٹرانک طور پر جاری کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس اور ٹریفک آفیسر کی جانب سے جاری کئے جانے والا مخالفہ "سھل” ایپلی کیشن کے ذریعے کچھ ہی منٹوں میں پہنچ جائیں۔
اس وقت پیلے کاغذ کی خلاف ورزیاں بہت محدود ہوچکی ہیں۔ ذرائع نے گاڑی چلانے کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنے اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ ٹریفک اور پولیس افسران اب "رسید” ایپلی کیشن کے ذریعے گاڑی کی جگہ اور مقام کی تصویر کشی کرنے کے بعد آسانی سے حوالہ جات جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح انہوں نے گزشتہ ہفتے کے اوائل میں ایپلی کیشن کے آغاز کے بعد سے ہزار حوالہ جات جاری کیے ہیں۔
مزید برآں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ (جی ٹی ڈی) مکمل طور پر کالی کھڑکی والی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے وسیع ٹریفک مہمات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ انتظامیہ ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لے گی۔