کویت اردو نیوز،18ستمبر: برطانیہ نے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی چیوننگ اسکالر شپس کا اعلان کردیا ہے۔
چیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 12ستمبر اور 7نومبر 2023 کے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
درخواستیں ویب سائٹ www.chevening.orgپر جمع کروائی جا سکتی ہیں،برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے۔
جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور کچھ رقم شامل ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے چیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے چند برطانیہ میں ہیں جو ہر سال لاکھوں طلبہ کے لیے ایک اعلی مقام ہے
Related posts:
اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے حق میں قرارداد منظور کرلی
بھارت کی زیرو کوالٹی ادویات انسانی جانوں کی دشمن بن گئیں
خلیجی خطہ اگلے پانچ سالوں میں مزید گرم ہو جائے گا: نئی تحقیق
تیسری عالمی جنگ کون جیتے گا؟ مصنوعی ذہانت کےجواب نے عالمی طاقتوں کو چونکا دیا
یوکے میں یوگا کلاس کو غلطی سے 'ماس کلنگ' کے طور پر رپورٹ کردیا گیا
پاکستان، افغانستان اور بھارت میں شدید زلزلہ
امریکی دفاعی نظام نے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دئیے
چین نےدنیا کے چھ ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت دے دی