کویت اردو نیوز،20ستمبر: سعودی عرب نے پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کر دیا، جس سے ملکی و غیر ملکی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹر ملازمین کی کم از کم تنخواہ 3ہزار 200ریال (تقریباً 2لاکھ 63ہزار روپے) تھی، جو بڑھا کر 4ہزار ریال (تقریباً 3لاکھ 28ہزار روپے) کر دی گئی ہے۔
ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے تنخواہوں میں کیا جانے والا یہ اضافہ 5ستمبر 2023ءسے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
فنڈز حکام کا کہناہے کہ بنیادی تنخواہ میں اضافے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کے لیے سعودی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔