کویت اردو نیوز،22ستمبر: انڈونیشیا میں شادی کے دن عین وقت پر دلہا بھاگ گیا جس کے بعد دلہن کی شادی اسکے ہونے والے سسر سے ہوگئی۔
انڈونیشیا کے گاؤں جیکوٹامو میں 29 اگست کو ایک شادی کی تقریب جاری تھی،ہر طرف خوشی کا سماں تھا، مہمان آچکے تھے جبکہ دلہن اپنے دلہے کے انتظار میں اسٹیج پر بیٹھی تھی کہ لڑکی والوں کو خبر ملی کہ دلہا عین وقت پر شادی سے انکار کرکے بھاگ گیا ہے۔
یہ خبر سن کر دونوں خاندان پریشان ہوگئے، لڑکی والوں کا مطالبہ تھا کہ شادی پر لاکھوں روپے کا خرچہ کیا گیا ہے، عین وقت پر شادی سے انکار ان کے لیے کافی نقصان اور بے عزتی کا باعث بنے گا۔
تاہم ایسے میں لڑکے کے والد نے اپنی ہونے والی بہو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ لڑکی والوں کی عزت اورانہیں مالی نقصان سے بچایا جاسکے