آذربائیجان : (کویت نیوز اردو) متنازع علاقے نگورنو کاراباخ کےآئل ڈپو میں شدید دھماکے سے 20 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے مقامی حکام نے کہا ہے کہ نگورنو کاراباخ کے آئل ڈپو میں اچانک بڑا دھماکہ ہوگیا ، آئل ڈپو میں کام کرنیوالے سینکڑوں افراد دھماکے کی زد میں آگئے ۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 300 افراد کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ جس میں درجنوں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
آئل ڈپو میں دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقے میں آذربائیجان کیجانب سے فوجی آپریشن جاری تھا ۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق جائے حادثہ سے 13 لاشیں ملی ہیں جب کہ 7 افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔
Related posts:
2 اسرائیلی 'جاسوس' ہلاک، ہجوم نے لاشیں کھمبے سے لٹکادیں
مصر: سوتن کے خوف سے شوہر کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا
دنیا کے غریب اور امیر ترین ممالک کی تازہ ترین فہرست جاری
ایران نے 33 ممالک کے لیے ویزہ فری داخلے کا اعلان کردیا
نیوزی لینڈ دنیا کااہم اعزازحاصل کرنےکوتیار
ترکی میں بلند آواز میں میوزک لگانے پر کار ڈرائیور قتل
حماس اسرائیل جنگ ؛ برطانوی حکومت اور وکیل آمنے سامنے آگئے
منشیات کی بحالی کے مرکز میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک