لاہور: (کویت نیوز اردو) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان میں قطری ریال 79.94 روپے، سعودی ریال 77.25 روپے ، بحرینی دینار 768.70 روپے ، اماراتی درہم 78.89 روپے اور کویتی دینار 937.68 روپے کا رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 353 روپے 03 پیسے ،کینیڈین ڈالر کی قدر 214 روپے 77 پیسے اور آسٹریلین ڈالر کی قدر 185روپے70 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اور واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج انٹربینک میں 1 روپے اور 6 پیسے سستا ہوا ہے۔