کویت اردو نیوز ، 28 ستمبر 2023 : پاکستان کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مسجد نبوی کا دورہ کیا ، نگراں وزیراعظم آج عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے روضہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، جہاں انہوں نے دعا کی اور حضور پر درود و سلام بھیجا ۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے دورے کے دوران مسجد نبوی میں واقع روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ انہوں نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کئے۔
اس مقدس موقع پر انہوں نے قوم اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں مانگیں۔
نگراں وزیراعظم آج عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔
سعودی عرب کے دورے کے دوران ان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ گزشتہ روز نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
ان کے دورے کے دوران سفیر پاکستان احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔