کویت اردو نیوز ، 28 ستمبر 2023 : جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپسی کے بعد افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میچوں سے محروم ہو جائیں گے،
حکام نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے ، مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لیکن توقع ہے کہ ٹیمبا باوما 7 اکتوبر کو دہلی میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ایڈن مارکرم ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے کیونکہ جنوبی افریقہ کا جمعہ کو افغانستان اور پیر کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا، ریزا ہینڈرکس باوما کی جگہ بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔
ٹیمبا باوما حالیہ دنوں میں جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر کا کلیدی حصہ رہے ہیں، انہوں نے اس سال انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچریاں اسکور کی ہیں اور حال ہی میں اس ماہ کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 114 رنز بنائے۔