کویت اردو نیوز ، 28 ستمبر 2023 : جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب عرب دنیا کے آسمانوں پر اس سال کا آخری سپر مون نظر آئے گا ، جس کا ظاہری حجم چاند کے اوسط حجم سے تقریباً 8 فی صد بڑا ہو گا اور یہ چاند تقریباً 16 فی صد سے زیادہ روشن اور چمک دار ہوگا۔
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ "سیزن کے چاند” کی اصطلاح کئی برس سے استعمال ہو رہی ، ” قدیم زمانے میں یہ معاملہ ان کسانوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا تھا جو لائٹنگ لیمپ اور ٹریکٹروں کے دور سے قبل اپنی فصل کاشت کرتے تھے، کیوں کہ پورے چاند کے بعد کئی روز تک غروب آفتاب اور چاند نکلنے کے درمیان اندھیرا نہیں چھاتا تھا تو کسان کھیتوں میں دیر تک کام کرتے رہتے تھے۔
ماجد ابو زہرہ کے مطابق ” چاند مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق 12 بج کر 57 منٹ پر مکمل ہونے کے لمحے تک پہنچ جائے گا ، یہ سورج سے تقریباً 180 ڈگری کے زاویے پر ہوگا ، چاند تب اس ماہ زمین کے گرد آدھا چکر مکمل کرلے گا۔ اس کے بعد افق سے سورج غروب ہونےکےبعد سیزن کاسپرمون طلوع ہوجائےگا”۔