کویت اردو نیوز ،29 ستمبر 2023 : اگر آپ بینک لاکر میں اپنی رقم رکھنے کے بعد یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی رقم محفوظ ہے تو اس خبر کو پڑھنے کے بعد آپ فکر مند ضرور ہوں گے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنےوالی ایک خاتون نے اپنی بیٹی کی شادی کےلیے 18 لاکھ روپے جمع کر کے انہیں بینک لاکر میں محفوظ کر لیا تھا ۔
ایک دن مینجر کی جانب سے خاتون کو مینٹینس کے لیے بینک طلب کیا گیا تو جب بینک کا لاکر کھولا گیا تب خاتون کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی ، خاتون نے دیکھا کہ دیمک اس کے نوٹوں کو کھا چکی ہے۔
خاتون کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگاکہ بینک لاکر میں رکھی ہوئی رقم محفوظ نہیں بلکہ غیر محفوظ ہے۔ بینک مینجر نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام معاملے کی انکوائری اور نقصان کا اندازہ لگانے کی ہدایت کر دی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی ایک خاتون نے بینک لاکر میں 2 لاکھ اور 15 ہزار روپے رکھوائے تھے ، جن میں سے 2 لاکھ روپوں کو دیمک نے کھا لیا تھا ۔