کویت اردو نیوز ،30 ستمبر 2023: امریکی ریاست نیویارک میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مختلف علاقے گزشتہ 5 روز سے جاری بارش کے باعث زیر آب آگئے۔ واٹر ریلوے نے سڑکوں کو نہروں میں تبدیل کر دیا۔ سیلاب کی وجہ سے سب وے کا نظام بند ہو گیا۔
شدید بارش کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ اور ملتوی کر دی گئیں ہیں ، جس سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر پانی 3 انچ سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے ۔
نیویارک میں مزید بارش کی توقع کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کا بنیادی ڈھانچہ اضافی پانی کو سنبھال نہیں سکتا، جس سے افراتفری پھیلی ہوئی ہے اور عام زندگی مفلوج ہے۔