کویت اردو نیوز ، 30 ستمبر 2023 : یوکرین کے ایک شہری نے دانتوں سے کاریں کھینچ کر دو گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
34 سالہ Dmytro Hronsky نے پہلے ریکارڈ کے لیے ڈرائیوروں کے ساتھ چھ کاریں دانتوں سے کھینچیں، جن کا کل وزن 7603 کلوگرام تھا۔
کھینچی گئی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن ڈرائیوروں کو ان کی سیدھ کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹیئرنگ وہیل پر رکھا گیا تھا۔
دوسرے ریکارڈ کے لیے Dmytro Hronsky نے 30 میٹر کا فاصلہ کم سے کم وقت میں طے کرنے کی کوشش کی اور کار کو دانتوں سے کھینچ کر 1040 کلو وزنی ٹیکسی کا مطلوبہ فاصلہ 15.63 سیکنڈز میں طے کیا۔
اس سے قبل دمیٹرو نے 2022 میں 32,499 کلوگرام وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔