کویت اردو نیوز ، 1 اکتوبر 2023 : جسمانی تندرستی اور وزن میں اضافے سے گریز گردے کی بیماری کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلاڈیلفیا میں ڈریکسل یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن اور ڈورنسیف اسکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین نے اپنی تحقیقی نتائج کو جریدے ‘Obesity’ میں شائع کیا۔
پچھلے مطالعات میں وزن میں اضافے اور گردے کی دائمی بیماری کے خطرے کے درمیان تعلق پایا گیا تھا، لیکن اس تحقیق میں جسمانی تندرستی اور ذیابیطس یا گردے کی بیماری کے بغیر موٹے لوگوں میں گردے کی دائمی بیماری کے خطرے کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا۔
مطالعہ کی سرکردہ مصنفہ ڈاکٹر میرا این نے کہا کہ 40 فیصد سے زائد موٹے افراد میں گردے کی بیماری کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب ڈریکسل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن میں میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر ہارے نے کہا کہ موٹے افراد میں گردے کی بیماری کے خطرے کو دیکھنے والے زیادہ تر مطالعات میں ذیابیطس یا دیگر بیماریاں شامل تھیں۔ موٹاپے کے شکار افراد گردے کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں، چاہے انہیں کوئی بنیادی بیماری نہ ہو۔