کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023 : بنگلہ دیشی کرکٹر محراب حسین نے کینیڈا میں مجرموں کو پکڑنا شروع کر دیا۔
بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر محراب حسین جونیئر نے کینیڈا کی نیاگرا ریجنل پولیس میں شمولیت اختیار کر لی، وہ اپنے نئے کردار سے مطمئن اور خوش بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی سابق کرکٹر کے لیے کیریئر بدلنا آسان نہیں جب وہ اپنے ملک کے لیے اعلیٰ سطح پر کھیل چکے ہوں تو یہ اور بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔
کینیڈین پولیس میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اچانک ہوا، میں نے پہلے سے لوگوں کو اس بارے میں نہیں بتایا، شروع میں کرکٹ کے بعد کمنٹری میں جانے کا سوچ رہا تھا، لیکن والد بننے کے بعد میں نے بچوں کے مستقبل کی خاطر یہ کیا میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ موقع دیا۔