کویت اردو نیوز ، 2 اکتوبر 2023: گزشتہ چند سالوں میں ذیابیطس ایک عام بیماری بن چکی ہے جو پوری دنیا میں لوگوں کو متاثر کررہی ہے، ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 422 ملین افراد میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔
شوگر کیا ہے؟
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو دیمک کی طرح چاٹ لیتی ہے اور اگر اس کا بروقت پتہ نہ چلایا جائے تو یہ گردے کی خرابی اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا باعث بنتی ہے۔
یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب جسم اپنے خودمیں موجود شکر (گلوکوز) کو تحلیل کر کے خون میں شامل نہیں کر پاتا۔
ماہرین صحت نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ پالک اور کریلے کا جوس شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہترین ہے۔
ماہر غذائیت ڈاکٹر انجو سود کا کہنا ہے کہ کریلا کھانے سے جسم میں ایک کیمیائی عمل پیدا ہوتا ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے اور انسولین کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو ذیابیطس کے خطرے سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔
جو لوگ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کھاتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ دوسروں کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس سبزی میں وٹامن K، میگنیشیم، پوٹاشیم، زنک اور دیگر معدنیات پائے جاتے ہیں جو کہ عام صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔ فائدہ مند ہیں.
پالک اور کریلے کا جوس پینا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کا ذائقہ بہت خراب ہوتا ہے لیکن اگر اس میں لیموں اور کالی مرچ کے چند قطرے ڈالے جائیں تو اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے اور آسانی سے پیا جا سکتا ہے۔
پالک اور کریلے کا جوس بنانے کے لیے پہلے پالک کے چند پتوں کو باریک کاٹ لیں اور پھر اُبال لیں، اسی طرح ایک کریلا لے کر بیج نکال کر اسے بھی باریک کاٹ لیں۔
اب ان تمام چیزوں کو ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور جب آپ کو لگے کہ تمام چیزیں آپس میں مکس ہو گئی ہیں تو اسے گلاس میں نکال کر پی لیں۔