کویت اردو نیوز ، 3 اکتوبر 2023: فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا جوابی فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے تصاویر، ویڈیوز اور جف کے فوری جوابات مل سکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے ، جنہوں نے واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ کا جدید ترین ورژن انسٹال کیا ہے۔
اگر صارفین اس فیچر کی دستیابی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ اکاؤنٹ پر جائیں، کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا جف کھولیں اور دیکھیں کہ جوابی بار دکھائی دے رہا ہے یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا ریپلائی بار صارفین کو اسکرین کو ہٹائے بغیر چیٹ کے اندر مخصوص میڈیا پر تیزی سے جواب دینے کی اجازت دے گا، جس سے بات چیت مربوط اور شیئر کیے گئے مواد کو بامعنی رکھا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو بات چیت کے دوران غیر ضروری رکاوٹوں سے بچنے کا احساس بھی دلائے گا۔