کویت اردو نیوز ، 4 اکتوبر 2023 : بولڈ فوٹو شوٹ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کی خفیہ منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر عرفی جاوید کی دو تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ماڈل کو ایک لڑکے کے ساتھ عبادت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، وائرل ہونے والی تصاویر میں لڑکے کا چہرہ ایموجیز سے ڈھکا ہوا ہے اور ایک تصویر میں چہرہ دھندلا ہے۔
تصویریں وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ عرفی جاوید نے ہندو رسم و رواج کے مطابق لڑکے سے منگنی کر لی ہے جسے انہوں نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید کی بہن نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جوڑے کی تصویر شیئر کی ، جس کے بعد مداحوں کا کہنا ہے کہ عرفی جاوید کی بہن نے تصویر شیئر کرکے اپنی بہن کی منگنی کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب عرفی جاوید نے اپنی منگنی کی خبروں پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔
واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اپنے نیم عریاں لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ اس سال جنوری میں انہیں دبئی میں نیم عریاں فوٹو شوٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
عرفی جاوید دبئی میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی تھی کہ پولیس نے شوٹنگ روک کر اسے گرفتار کر لیا۔