کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن مشکل میں پڑ گئے، گمراہ کن اشتہار پر اداکار پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے بگ بلین ڈیز سیل کے اشتہار کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن سیل میں موجود تھے۔
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے بھی سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) سے اپنی شکایت میں اسے "گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے اشتہار واپس لینے کو کہا ہے۔
CAIT نے مطالبہ کیا کہ کمپنی کو "گمراہ کن اشتہارات” کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت جرمانہ کیا جائے اور امیتابھ بچن پر بھی 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔
دوسری جانب اس خبر کے حوالے سے امیتابھ بچن یا ان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔