کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023 : بھارت میں ایک آٹھ سالہ بیٹی نے اپنے والد سے کسی بات پر ناراض ہو کر گھر کے دروازے پر ‘فادر فار سیل’ کا اشتہار لگا دیا اور نیچے قیمت لکھ دی۔
میلان کوہولک نے ٹوئٹر (x) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک بڑے ‘معصوم انتقام’ کا ذکر ہے۔
اس نے اشتہار کی ایک تصویر شیئر کی جس میں قیمت کے ساتھ دو لاکھ لکھا ہوا تھا اور مزید معلومات کے لیے فون کرنے کو کہا۔
والد نے مزاحیہ نوٹ بھی شامل کر دیا اور کہا کہ
"مجھےلگ رہاہےکہ میری قیمت کم لگی ہے ۔ ”
اس پوسٹ کو سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے کافی توجہ حاصل ہوئی اور کچھ ہی عرصے میں اسے نہ صرف 28 ہزار ویوز ملے بلکہ دلچسپ تبصرے بھی ملے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ آپ اس (بیٹی) کے لیے اس سے زیادہ قیمتی ہیں، کیونکہ اس عمر میں دو لاکھ بھی بہت زیادہ لگتے ہیں۔’
ایک اور صارف نے لکھا: "بہت اچھا، آپ کی بیٹی کے لیے بہت پیار، وہ ہمیشہ صاف گو رہے ۔