کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023: امریکی بزنس مین ایلون مسک اور معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (X) کے بانی نے ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا، نے سائٹ پر لنک دکھانا بند کر دیا ہے، کیونکہ اس کے بانی کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے تمام پوسٹس بہتر نظر آئیں گی۔
جب بھی ہم ٹوئٹر پر کوئی پوسٹ کریں گے تو اس کے ساتھ لنک ظاہر نہیں ہوں گے، وہ تصویر کے بائیں جانب ڈومین میں نظر آئیں گے، جس پر کلک کرکے آپ اپنی مطلوبہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کی گئی یہ تبدیلی صرف iOS اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے لاگو ہوگی۔
سماجی پلیٹ فارم میں تبدیلیاں اگست سے جاری ہیں ، مسک کا کہنا ہے کہ میری جانب سے تبدیلیاں جاری ہیں جس کا مقصد سائٹ کو مزید بہتر بنانا ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے جب ٹوئٹر خریدا تو کئی کمپنیاں ان کی پالیسیوں سے خوش نہیں تھیں۔
سماجی پلیٹ فارم، جسے کئی نیوز آرگنائزیشنز اور میڈیا پرسنز خبریں اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے، انکے خیال میں ٹویٹر ٹریفک میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔