کویت اردو نیوز ، 5 اکتوبر 2023: بالی ووڈ سپر اسٹار ہریتک روشن کی اداکاری والی یش راج فلمز کی بلاک بسٹر ‘وار’ کے سیکوئل میں انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’وار‘ کا سیکوئل ’براہمسترا‘ کے ہدایت کار ایان مکھرجی بنائیں گے اور 2025 میں آنے والی فلم کے لیے وہ شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک کو ایک ساتھ ایکشن میں لانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ‘وار 2’ کو فائنل کر لیا گیا ہے اور ہدایت کار آیان اس ماہ سے فلم کی شوٹنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔
میگا ایکشن تھرلر فلم کے لیے کیارا ایڈوانی کو لیڈ رول کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے جب کہ شوٹنگ کا آغاز این ٹی آر جونیئر سے ہوگا۔
دوسری جانب یش راج فلمز نے اعلان کیا کہ ‘پٹھان’ ہدایت کار اگلی فلم ‘ٹائیگر بمقابلہ پٹھان’ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
1995 کی بلاک بسٹر فلم ‘کرن ارجن’ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی بار بڑے پردے پر ایک ساتھ مداحوں کو محظوظ کریں گے۔