کویت اردو نیوز ، 6 اکتوبر 2023: پچھلے دس سالوں میں نوبل امن انعام جیتنے والوں کے نام درج ذیل ہیں:
2022: بیلاروسی انسانی حقوق کی کارکن ایلس بیاٹسکی اور روسی "میموریل” اور یوکرین کی غیر سرکاری تنظیمیں "سینٹر فار سول لبرٹیز”۔
2021: صحافی ماریا ریسا (فلپائن) اور دمتری موراتوف (روس) کو "پریس کی آزادی کے بہادری سے دفاع” کے لیے نوبل انعام دیا گیا۔
2020: اقوام متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام کو اپنی "عالمی بھوک سے لڑنے کی کوششوں” کے لیے نوبل انعام ملا ۔
2019: ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو "امن کی کوششوں کے لیے” اور خاص طور پر "اریٹریا کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ان کے فیصلہ کن اقدام کیلیے۔” نوبل انعام دیاگیاتھا ۔
2018: کانگو کے ڈاکٹر ڈینس مکویگے اور یزیدی خاتون نادیہ مراد دنیا بھر کے تنازعات میں استعمال ہونے والے جنسی تشدد سے نمٹنے کی کوششوں کے اعزاز میں نوبل انعام سے نوازا گیا ۔
2017: نیوکلیئر ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی مہم (ICAN) جوہری ہتھیاروں کی ممانعت کے تاریخی معاہدے کو اپنانے میں تعاون کرنے کے لیے نوبل انعام دیا گیا۔
2016: کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سانتوس نے انقلابی مسلح افواج آف کولمبیا (FARC) کے باغیوں کے ساتھ مسلح تصادم ختم کرنے کا عزم کیا اس وجہ سے انہیں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔
2015: کوارٹیٹ نے تیونس میں ایک قومی مکالمے کی سرپرستی کی، جس میں سول سوسائٹی کی چار تنظیمیں شامل تھیں، جس نے ملک کی جمہوری منتقلی کو بچایا۔
2014: ملالہ یوسفزئی (پاکستان) اور کیلاش ستیارتھی (بھارت) "بچوں اور نوجوانوں پر ظلم کے خلاف جدوجہد اور تمام بچوں کے تعلیم کے حق کے دفاع کے لیے” نوبل انعام دیا گیا۔
2013: کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم نے دنیا کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے نجات دلانے کے لیے اپنی کوششوں کا اعلان کیا ، اس وجہ سے اسے نوبل امن انعام سے نوازا گیا ۔