کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023: موسیقی کا شوق رکھنے والے غزہ کے نوجوان نے ضائع شدہ آلات سے منفرد ڈرم سیٹ بنا کر انوکھا کارنامہ انجام دیا۔
غزہ کے نوجوان موسیقار نے بچپن سے ہی اپنے ڈرم سیٹ کے مالک ہونے کا خواب دیکھا تھا لیکن حسن قاسم نے بالآخر ری سائیکل مواد کا استعمال کرتے ہوئے ڈرم سیٹ کے مالک ہونے کا اپنا خواب پورا کر دیا۔
حسام اب اپنی دھنیں بجاتا ہے، اس نے بائیک کے کلچ اور چین، برتنوں، پلاسٹک کی بالٹیاں، لکڑی کی ٹرے کا استعمال کرکے ڈرم سیٹ بنایا ہے ۔۔
حسام کا کہنا ہے کہ "میں نے موٹر سائیکل کا کلچ استعمال کیا اور اسے ‘کریش سنبل’ (موسیقی کے آلے) میں تبدیل کر دیا، میں نے ڈرم بنانے کے لیے برتنوں اور ریڈیو گراف کا استعمال کیا، جب یہ بن گیا تو اس کی آواز آنے لگی ہے۔”
اس نے مزید بتایا کہ اس نے ٹام 1 اور ٹام 2 کے طور پر دو بالٹیاں استعمال کیں اور انہیں لکڑی کے اسٹینڈ پر لگایا جس سے اسے اچھی آواز ملی۔
حسام نے کہا کہ ٹریش کے متبادل کے طور پر، جو ڈرم سیٹ کا ایک اہم حصہ ہے، اس نے چائے پیش کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ٹرے کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا خواب ہے کہ میں خود کو بہتر کروں، بین الاقوامی اداروں میں پڑھوں اور موسیقی میں مزید تجربہ حاصل کروں‘‘۔