کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازم رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے 21 سال سے کم عمر گھریلو ملازمین پر پابندی عائد کرتے ہوئے 20 ہزار ریال جرمانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق 21 سال سے کم عمر کے افراد کو گھریلو ملازمین کے طور پر ملازمت نہیں دی جا سکتی۔
خلاف ورزی پر گھریلو آجر پر 20,000 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دوسری جانب ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کر دیا گیا ہے۔