کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023: سعودی عرب میں K-Con میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کورین گلوکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کے دل جیت لیے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں K Con میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں سعودی، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی افراد پہنچے جہاں کورین گلوکاروں نے اپنے منفرد انداز اور رقص سے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ماحول کو بھی گرم رکھا۔
جس پر شائقین بھی رقص کرنے پر مجبور ہوگئے اور پرفارمنس کو پسند کرتے ہوئے گلوکاروں کو خوب داد دی۔