کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023: ناروے میں کھوئی ہوئی سونے کی بالی کی تلاش میں خاندان کو قدیم خزانہ مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خزانہ اشوک خاندان نے دریافت کیا جو ایک درخت کے نیچے دفن تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اہل خانہ اپنے باغ میں جمع تھے کہ ایک خاتون کی سونے کی بالی کہیں گر گئی اور اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سونے کی بالی نہیں ملی تاہم اس دوران انہوں نے درخت کے نیچے قدیم خزانہ دریافت کیا، یہ قدیم خزانہ 1000 سال سے زیادہ پرانے نمونے ہیں۔
انتظامیہ کو خاندان کی طرف سے مطلع کیا گیا اور ویسٹ فولڈ ہیریٹیج اور ٹیلی مارک کاؤنٹی کونسل نے قیمتی نوادرات تلاش کرنے پر خاندان کا شکریہ ادا کیا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نوادرات 9ویں صدی میں جومفرولینڈ کے چھوٹے سے جزیرے پر ایک خاتون کی تدفین میں استعمال کیے گئے تھے، جب کہ ایک ماہر نے ان نوادرات کی تاریخ 780 سے 850 صدی کے درمیان بتائی ہے۔
ماہرین نے کہنا ہے کہ قبر میں پایا جانے والا بڑا نمونہ بیضوی شکل کا بروچ ہے جسے عورت نے کندھے کا پٹا آگے کی طرف باندھنے کے لیے پہنا ہوگا، اس طرح کے بروچ عام طور پر وائکنگ خواتین کی قبروں میں پائے جاتے ہیں۔